بڈگام میں پٹواری 10ہزار روپے کی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار /اینٹی کورپشن بیورو
سرینگر /05اکتوبر /
ینٹی کور پشن بیورو نے پٹواری حلقہ شریف آباد، ضلع بڈگام عاشق حسین کو ریونیو ریکارڈ میں اندراج کرنے کیلئے 10ہزار روپے رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔معلوم ہوا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں الزام لگایا گیا کہ عاشق حسین، پٹواری، حلقہ شریف آباد، بڈگام، شکایت کنندہ کی زمین کے سلسلے میں ریونیو ریکارڈ یعنی جمع بندی میں آن لائن اندراج کیلئے 10ہزار روپے رشوت طلب کر رہے ہیں۔
شکایت کنندہ نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ملزم سرکاری ملازم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے تحریری شکایت کے ساتھ اینٹی کرپشن بیورو سے رجوع کیا۔شکایت موصول ہونے پر، مقدمہ پولیس اسٹیشن اینٹی کورپشن بیورو سرینگر میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔
تفتیش کے دوران ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے ایک کامیاب جال بچھا کر ملزم سرکاری ملازم عاشق حسین، پٹواری، حلقہ شریف آباد، بڈگام کو شکایت کنندہ سے 10ہزار روپے کی رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد موقع پر ہی اسے گرفتار کر لیا گیا۔اس معاملے میں اے سی بی نے کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments are closed.