لل دید اسپتال میں جعلی ڈاکٹر کی گرفتاری ، حکومت کی جانب سے انکوائری آفیسر تعینات ، تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

سرینگر /21ستمبر / ایس این این

سرینگر کے لل دید اسپتال میں جعلی ڈاکٹر کی گرفتاری کے معاملے کو سنگین لیتے ہوئے حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے اور انہیں تین روز کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کو ملی تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے زنانہ اسپتال سرینگر میں جعلی ڈاکٹر کی گرفتاری کے معاملے کو لیکر انکوائری افسر کی تقرری کا حکم دیا ہے۔ اس ضمن میں جاری ایک حکمنامہ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ایسوسی ایٹڈ ہسپتال گورئمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے حشمت علی یتو کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں 3 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز سرینگر کے لال دید اسپتال میں ماہر امراض قلب کے طور پر خود کو پیش کرنے والے ایک نقلی ڈاکٹر کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ۔ اس واقعے نے اسپتال کے سیکورٹی پروٹوکول اور مریضوں کی حفاظت کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا تھا۔

Comments are closed.