کوکرناگ میں مسلح تصادم جاری، فوجی افسراور پولیس اہلکار زخمی: پولیس

سری نگر، 12 ستمبر:

جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ گڈول علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں ایک فوجی اہلکار اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے کوکرناگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک فوجی افسر اور ایک پولیس افسر گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔ دونوں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں گولیوں کا تبادلہ جاری ہے ، مزید تفصیلات کا انتظار ہے

Comments are closed.