جی20 چوٹی کانفرنس انسانوں پر مرکوز اور جامع ترقی کی نئی راہ ہموار کرے گی/وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 08 ستمبر

ہفتہ کو یہاں شروع ہونے والے دو روزہ جی -20 سربراہی اجلاس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ چوٹی کانفرنس انسانوں پر مرکوز اور جامع ترقی کی ایک نئی راہ ہموار کرے گی۔

جی 20 سربراہی اجلاس کے آغاز سے ایک دن قبل مسٹر مودی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ملک تاریخی بھارت منڈپم میں 9 اور 10 ستمبر کو ہونے والی 18ویں جی 20 چوٹی کانفرنس کو لے کر پرجوش ہے۔انہوں نے کہاکہ "جی -20 سربراہی اجلاس پہلی بار ہندوستان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ میں اگلے دو دنوں میں عالمی رہنماو¿ں کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کا منتظر ہوں۔

مجھے پختہ یقین ہے کہ دہلی میں منعقد ہونے والی جی۔20 چوٹی کانفرنس انسانوں پر مرکوز اور جامع ترقی کی ایک نئی راہ ہموار کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ 18ویں جی-20 چوٹی کانفرنس 9 اور 10 ستمبر کو پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں ہو رہی ہے۔ اس کے لیے بیشتر رکن ممالک کے رہنما یہاں پہنچ چکے ہیں۔یو این آئی

Comments are closed.