بارہمولہ میں غیر قانونی کان کنی میں ملوث 7افراد گرفتار،آٹھ گاڑیاں ضبط

سرینگر/03ستمبر/

کھرامہ اور شرائی میں معدنیات کی غیر قانونی کان کنی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے، بارہمولہ پولیس نے ہفتہ کو چھ ٹپر دو ٹریکٹر ضبط کرنے کے علاوہ سات ڈرائیوروں کو گرفتار کیا۔

پولیس نے ایس ڈی پی او ٹنگمرگ، ایس ایچ او پی ایس کنزر امتیاز احمد کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹپر، 1 ٹریکٹر قبضے میں لے لیا اور 2 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا جن کے نام اعزاز احمد شاہ ولد بشیر احمد ساکنہ کنزر بارہمولہ اور رئیس احمد شا ولد عبدلمجےد شاہ ساکنہ بٹہ پورہ کنزر کرہامہ کنزر بتائے جاتے ہےں۔ تاہم ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اسی طرح انسپکٹر توصیف حبیب ایس ایچ او پی ایس ٹنگمرگ کی مدد سے ایس ڈی پی او ٹنگمرگ کی نگرانی میں پولیس نے 3 ٹپر ضبط کر کے ریاض احمد بٹ ولد غلام احمد، شبیر احمد چوپان ولد نذیر احمدساکناں گنیوانی کنزر اور نثار احمد ملک ولد بشیر احمد ساکنہ پیرسوانی کنزر شرائی ٹنگمرگ۔

مزید برآں، ایس ڈی پی او پٹن کی نگرانی میں ایس ڈی پی او ش نواز احمد کی نگرانی میں پولیس نے پی ایس آئی ظلال احمد آئی سی پی پی میرگنڈ کی مدد سے 1 ٹپر، 1 ٹریکٹر ضبط کیا اور شبیر حسین لون ولد غلام نبی لون ساکن پتلی باغ اور۔ اعجاز احمد وار ولد علی محمد وار ساکن نولاری بلی ہاراں پٹن کو گرفتار کےا ۔مذکورےاں ڈرائیور اپنی گاڑیوں کے ساتھ معدنیات کی غیر قانونی نکالنے / نقل و حمل میں ملوث پائے گئے اور اس کے مطابق ان کے خلاف پولیس اسٹیشن کنزر، ٹنگمرگ اور پٹن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی اور تحقیقات کی گئیں۔

Comments are closed.