راجوری میں آئی ای ڈی جیسا مواد برآمد ، بعد میں تباہ کیا گیا

راجوری، 03 ستمبر

جموں کے راجوری ضلع میں سیکورٹی فورسز کو اتوار کو قومی شاہراہ پر ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) جیسا مواد ملا۔

حکام نے بتایا کہ راجوری کے سنگ پور گاؤں میں این ایچ ڈبلیو کے ساتھ آئی ای ڈی جیسا مواد دیکھا گیا جس کے بعد سڑک کو بند کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مواد کی ضروری تکنیکی جانچ کی اور اسے کنٹرول شدہ طریقہ کار کے ذریعے تباہ کر دیا۔

Comments are closed.