تولہ مولہ گاندربل میں عوامی اجلاس منعقد، سیول سوسائٹی قائم ،باڈی تشکیل
ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں مقامی لوگوں کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تولہ مولہ علاقے سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیت اور زیشعور عوام کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ اس موقعہ پر پروگرام میں آئے سبھی شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بہ اتفاق رائے ایک سیول سوسائٹی قائم کی جو کہ لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گی
اس دوران ایک باڑی بھی تشکیل دی گئی جس میں منظور احمد کو چیئر مین، عبدل حمید وائس چیئر مین، پیر زادا عبدل حامد مغدومی جنرل سیکریٹری ،جبکہ اعجاز احمد کو خزانچی مقرر کیا گیا
پروگرام کے اس موقعہ پر چئیر مین نے پروگرام میں آئے سبھی شرکاء سے مخاطب ہوکر کہا کہ سیول سوسائٹی قائم کرنے کا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے اور میں اپنے فرائض ایمانداری اور لگن کے ساتھ انجام دونگا پروگرام کے آخر پر پیر زادا عبدل حامد مغدومی نے کہا کہ ہمارے علاقے میں بہت سارے معاملات ہے جن پر ہمیں خود کام کرنے کی ضرورت ہے اور باقی جتنے بھی جائز مسائل ہے ان کو ہم ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لاکر ان کو حل کرنے کی کوشش کریں گے
Comments are closed.