پونچھ میں دوسرے روز بھی ایس آئی اے نے چھاپے مارے

سرینگر، 30 جولائی

سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے اتوار کے روز بھی پونچھ ضلع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔معلوم ہوا ہے کہ نارکو ٹیرر کیس کے سلسلے میں سنیچر کے روز پونچھ میں پانچ مقامات پر تلاشی لی گئی۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے پونچھ میں کئی مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کو انجام دیا۔ذرائع نے بتایا کہ منشیات فروش رفیق لالہ جس کو چند ماہ قبل پولیس نے نارکو ٹیرر کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے اس کی نشاندہی پر ہی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔

بتادیں کہ امسال جون کے مہینے میں جموں وکشمیر پولیس نے پونچھ میں منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے ہیروئن جیسی ممنوع نشیلی اشیائ برآمد کی تھی۔دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی سماج کے لئے ناسور بن چکی ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطر سب کو آگے آنا چاہئے۔ یو این آئی

Comments are closed.