ادھم پور میں رہائشی مکان مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے خاتون از جان

جموں:28جولائی

جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے رام نگر علاقے میں جمعہ کی صبح ایک رہائشی مکان مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے ایک 65 سالہ خاتون کی موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور ضلع کے رام نگر تحصیل کے کٹولٹ گائوں میں ایک رہائشی مکان مٹی کے ایک تودے کی زد میں آنے سے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں مکان بھی مکمل طور پر زمین بوس ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے بچاو آپریشن شروع کرکے خاتون کی لاش کو ملبے سے باہر نکالا۔

متوفی خاتون کی شناخت 65 سالہ کشو دیوی زوجہ کپورا ساکن باری کے بطور ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بھاری بارشوں کی وجہ سے یہ مٹی کا تودا گر آیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Comments are closed.