پلوامہ : خاتون کی موت کے بعد پانچ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل ، 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
ضلع اسپتال پلوامہ میں تعینات ڈاکٹروں کی مبینہ طو رپر لا پروائی کے نتیجے میں ایک خاتون انسیہ جان زوجہ فیروز احمد میر ساکنہ رکھ لیتر نے بچی کو جنم دینے کے بعد آخری سانس لی ۔
خاتون کے انتقال کے بعد لواحقین نے زور دار احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا اور ملوثین کے خلاف قانونی کارورائی کی مانگ کی ۔
واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری ٹیم تشکیل دی ہے ۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق واقعہ کی مکمل تحقیقات کیلئے پانچ روکنی ٹیم جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈسٹر کٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کر یں گے اور ان کے ساتھ کمیٹی میں جو ممبر ان ہے ان میں تحصیلدار پلوامہ ، ڈپیٹی سپر انڈٹینڈنٹ آف پولیس ( ہیڈ کواٹر پلوامہ ) ، ڈاکٹرعرفانہ غنی بلاک میڈیکل آفیسر پلوامہ اور ڈاکٹر وسیقہ ماہر امراض خواتین سی ایچ سی راجپورہ شامل ہے ۔
ھکمنامہ کے مطابق انکوائری ٹیم خاتون کے ضلع اسپتال پلوامہ سے لیکر ان کی سرینگر منتقلی تک تمام میڈیکل ریکارڈ کو باریک بینی سے مطالعہ کریں گے اور ان الزامات جو اس وقت اسپتال میں موجود سرجن ڈاکٹر پر لگائیں گئے ہیں کی مکمل جانچ کریں گے ۔
حکمنامہ میں کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15روز کے اندر اندر اپنا مکمل رپورٹ پیش کریں گے ۔
Comments are closed.