سمارٹ سٹی پراجیکٹوں پر کام کی سست رفتار بارش سے سرینگر کی سڑکیں تالاب میں تبدیل //ٹریڈ لائنس

سری نگر، 22 جولائی:

کشمیر ٹریڈ الائنس نے سرینگر میں سمارٹ سٹی پراجیکٹوں پر کام کی خراب رفتار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سست رفتاری کے نتیجے میں لوگ بالخصوص تاجر پریشانی کا شکار ہیں۔

تریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار نے کہا کہ اگر چہ حکام کا دعویٰ ہے کہ سمارٹ سٹی پراجیکٹ شیڈول کے مطابق مکمل ہو جائیں گے۔تاہم، ایسا لگتا ہے کہ ان پروجیکٹوں کو مکمل ہونے میں کافی وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ کرن نگر شروع سے ہی پراجیکٹ پر عمل درآمد کی سست رفتار کی وجہ سے دلدل بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف پریمیئر ہیلتھ کیئر ادارے بلکہ صدر اسپتال کی سڑک خستہ حالی کا شکار ہے جبکہ لنک سڑکیں بھی مسدود ہیں جس کے نتیجے میں تجارتی مرکز کرانگر دلدل میں تبدیل ہوگیا ہے

۔شاہدار نے کہا کہ کئی جگہوں پر سڑکیں گڑھوں سے بھری ہوئی ہیں اورجہاں کام ہو رہا ہے وہ اب بارش کے ساتھ دلدل میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ شاہدر نے کہا کہ انتظامیہ کو ان معاملات کا نوٹس لینا چاہیے کہ سری نگر میں جی20 سربراہی اجلاس کے بعد کام کی رفتار کیوں سست پڑ گئی ہے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ، ڈویڑنل کمشنر کشمیر، سی ای او سمارٹ سٹی پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور متعلقہ افسران کو کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات دیں تاکہ لوگوں کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Comments are closed.