امر ناتھ یاترا :لیفٹنٹ گورنر نے ایس اے ایس بی کنٹرول روم کے آپریشنز کا جائزہ لیا

سرینگر /یکم جولائی

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے امر ناتھ جی یاترا کیلئے راج بھون میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کی کارروائیوں کے بارے میں ایک جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔

لیفٹنٹ گورنر نے کنٹرول روم کے افسران کے ساتھ قطار کے انتظام ، سیکورٹی اہلکاروں ، خواتین کانسٹیبلوں کی تعیناتی ، لنگر اور سیکورٹی فورسز کے آپریشن ، ریلنگ اور ہیلی کاپٹر خدمات کی تنصیب کا جائیزہ لیا اور ٹیم کے مثالی کام کی تعریف کی ۔
امر ناتھ جی شرائین بورڈ ( ایس اے ایس بی ) کا کنٹرول روم 24X7 کام کر رہا ہے اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تال میل کر رہا ہے تا کہ کسی پریشانی سے پاک یاترا کو یقینی بنایا جا سکے ۔

لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ” یاتریوں کیلئے سہولیات کو بہتر بنانے اور سفر کو ایک خوشگوار تجربہ بنانے کیلئے بہترین آرام فراہم کرنے کیلئے بڑا زور دیا گیا ہے “۔

میٹنگ کے دوران سی ای او شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، ایس اے ایس بی کے ایڈیشنل سی ای او ایمسٹر راہل سنگھ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔

Comments are closed.