وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے عید الاضحی کی مبارک باد
نئی دہلی/ 29 جون/ ٹی آئی نیوز
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ملک کے لوگوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دی اور سماج میں اتحاد اور ہم آہنگی کے جذبے کی خواہش کی۔
عید کے تہوار کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا”عید الاضحی کی مبارکباد۔ یہ دن سب کے لیے خوشی اور خوشحالی لائے۔ یہ ہمارے معاشرے میں اتحاد اور ہم آہنگی کے جذبے کو بھی برقرار رکھے۔ عید مبارک۔ !“
Comments are closed.