
گرمی کا زور جاری :رواں موسم کا اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ ،سرینگر میں پارہ 34ڈگری کو چھو گیا
جموں، 21 جون
وادی کشمیر میں گرمی کا زور جاری رہتے ہوئے رواں موسم کا اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا ہے۔بدھ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری درج کیا گیا ۔
پہلگام میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.4، قاضی گنڈ میں 33،کوکر ناگ میں 31.5، کپواڑہ میں 33.1، اور گلمرگ میں 24.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں گرمی کا زور جمعہ تک جاری رہنے کے بعد ہفتے سے بارشوں کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 24 سے 28 جون تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے جس دوران رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 23 جون تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا ہی امکان ہے۔
ادھر وادی میں جہاں دن کے دوران شدید گرمی سے لوگ بے حال ہو رہے ہیں وہیں بتدریج اضافہ کے ساتھ شبانہ درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت19.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 13.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 17.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ادھر وادی میں شدید گرمی سے بچنے کے لئے لوگ سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔یو این آئی
Comments are closed.