کشتواڑ میں سرگرم حزب ملی ٹینٹ کے گھر پر پولیس کا چھاپہ
جموں، 10 جون
کشتواڑ پولیس نے ہفتے کی صبح سرگرم حزب جنگجو کے گھر کی تلاشی لی جس دوران مکینوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد جموں وکشمیر پولیس نے ہفتے کے روز کشتواڑ میں سرگرم حزب ملی ٹینٹ کے گھر کی تلاشی لی۔
انہوں نے بتایا کہ حزب جنگجو مدثر احمد ولد طاریق حسین ساکن تندردچھن کے رہائشی مکان کو کھنگالا گیا جس دوران مکینوں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ ضلع میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے حامیوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع میں کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یو این آئی
Comments are closed.