سرینگر میونسپل حدود کے تحت آنے والے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے سرینگر میونسپل حدود کے تحت آنے والے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کااعلان کیا ہے ۔

ڈیسک کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق انتظامی محکمہ کی طرف سے دی گئی منظوری کے بعد سرینگر شہر کی میونسپل حدود کے اندر تمام سرکاری اور نجی تسلیم شدہ اسکول 9 بجے سے شام 3بجے تک اسکولوں کے اوقات کی پابندی کریں گے۔

حکمنامہ میں مزید لکھا گیا کہ نئے اوقات کار کا اطلاق یکم جون سے ہوگا ۔

Comments are closed.