انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے قاضی یاسر اور ظفر اکبر بٹ کے گھروں پر چھاپے ڈالیں

سرینگر /09مارچ / ٹی آئی نیوز

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے قاضی یاسر اور ظفر بٹ کی رہائشگاہوں پر چھاپہ مار کارورائیاں انجام دی

معلوم ہوا ہے کہ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے جموں کشمیر پولیس کے ساتھ باغ مہتاب کے علاقے میں محمد اکبر بٹ عرف ظفر بٹ جو کہ جموں کشمیر سالویشن مومنٹ کے چیئرمین ہیں کے گھر پر چھاپہ مارا۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کی ایک اور ٹیم نے آج صبح اننت ناگ کے قاضی محلہ علاقے میں حریت رہنما قاضی یاسر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اس کے مطابق مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

Comments are closed.