خشک موسم کی پیشنگوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع
سرینگر/ 6 مارچ / ٹی آئی نیوز
محکمہ موسمیات کی جانب سے خشک موسم کی پیشگوئی کے بیچ جموں و کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر کم از کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح سے پہلگام میں گزشتہ رات 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.