گلمرگ میں کھیلو اِنڈیا سرمائی کھیل اِختتام پذیر،جموں وکشمیر نے 26 گولڈ ، 25چاندی اور 25کانسے کے تمغے جیت کر سرفہرست

گلمرگ/14فروری

گلمرگ میں آج کھیلو اِنڈیا کے تیسرے ایڈیشن کا پانچ روزہ قومی ایونٹ ایک شاندار تقریب کے ساتھ اِختتام پذیر ہوا جس میں کھلاڑیوں ، سیاحوں اور مختلف محکموں کے اَفسران سمیت دو ہزار سے زیادہ شرکا¿ نے شرکت کی۔

مرکزی وزیرمملکت امورِ داخلہ اور اَمورِ نوجوان و کھیل کود نسیت پرمانک اِختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔
اِس موقعہ پر جوائنٹ سیکرٹری مرکزی وزارت اَمورِ نوجوان و کھیل کود پریم کمار جہا،سیکرٹری یوتھ سروسز ایند سپورٹس اور سیاحت سرمد حفیظ ، سیکرتری جے اینڈ سپورٹس کونسل نزہت گل ، سی اِی او گلمرگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے علاوہ میجر جنرل آر کے سنگھ اور صدر وِنٹر گیمزرﺅف ترنبو کے علاوہ لائن ڈیپارٹمنٹوں کے اَفسران ، کھلاڑی اور سیاح موجود تھے۔

اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت نسیت پرمانک نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلمرگ میں منعقدہ تیسرا کھیلو اِنڈیا سرمائی کھیل گزشتہ مقابلوں کے مقابلے میں ایک بڑا ایونٹ تھا۔ اُنہوں نے اگلا ایونٹ اس سے بھی بڑا ایونٹ ہوگا جس کا موازنہ دیگر بین الاقوامی ایونٹس سے کیا جائے گا۔

اُنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر او رلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کا جموںوکشمیر میں ترقی پذیر کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے لئے شکریہ اَدا کیا جس سے نوجوانوں کو مختلف کھیلوں میں مہارت حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ سرفراز احمد اور عارف خان جیسے کھلاڑی جنہوں نے سرمائی اولمپکس میں کھیلے ہماری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

اُنہوں نے کہا ،” حکومت نے گزشتہ دو برسوں میں جموںوکشمیر کے ہر ضلع میں اِنڈور سٹیڈیم تیار کیا ہے اور ہر پنچایت میںکھیل میدان بھی بنائے ہیں ۔“ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ جموںوکشمیر خوشحالی کے ایک نئے دُور میں داخل ہوا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت نسیت پرمانک نے جونیئر گرلز سنو شو سپورٹ اور سپرنٹ لڑکوں کے جیتنے والوں میں میڈل تقسیم کرتے ہوئے جموںوکشمیر کے کھلاڑیوں کی مثالی کارکردگی پر خوشی کا اِظہار کیا جنہوں نے ان مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔
اُنہوں نے کھیلو اِنڈیا سرمائی کھیلوں سے وابستہ مختلف محکموں بشمول جموںوکشمیر سپورٹس کونسل ، محکمہ سیاحت، گلمرڈیولپمنٹ اَتھارٹی ، گلمرگ کیبل کار کارپوریشن ، ہوٹیلرز اور سرمائی کھیلوں کی ایسو سی ایشن کا اس شاندار ایونٹ کے احسن اور کامیاب اِنعقاد کے لئے شکریہ اَدا کیا۔

جموں و کشمیر نے 26 طلائی تمغے، 25 چاندی کے تمغے، 25 کانسی کے تمغے جیت کر تمغوں کی تعداد میں سرفہرست ہے اور اس کے بعد مہاراشٹر نے 13 طلائی، 8 چاندی اور 6 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ تیسری پوزیشن ہماچل پردیش نے 10 طلائی تمغے، 14 چاندی اور 7 کانسی کے تمغے حاصل کئے جبکہ آرمی نے 10 طلائی تمغے، 10 چاندی اور 9 کانسے میڈل حاصل کئے۔

Comments are closed.