ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے خسرہ ۔روبیلا کیلئے ٹاسک فورس میٹنگ کی صدارت کی
پلوامہ/13فروری
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری کی صدارت میں آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میںخسرہ اور روبیلا کے خاتمے سے متعلق ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔
میٹنگ میں ملک سے 2023ءتک خسرہ اور روبیلا کے خاتمے کے لئے حکومت کی طرف سے وضع کردہ روڈ میپ پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی غور وخوض ہوا۔
اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے صحت کے سینئر اَفسران پر زور دیا کہ وہ آئی سی ڈی ایس اور محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر تمام ممکنہ اقدامات کریں تاکہ ضلع میں خسرہ او رروبیلا کے خاتمے کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات کے علاوہ ڈراپ آﺅٹ کیسز کی نشاندہی کی جاسکے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے مقررہ وقت میں ہدف حاصل کرنے کے لئے یونیورسل امیونائزیشن پروگرام اور نگرانی کی سرگرمیوں کے بہتر اِنتظام پر زور دیا۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ صحیح وقت پر ہدف کی نشاندہی کرنے کے لئے کثیر الجہتی اقدامات کواَپنائیں تاکہ بیماری کو صحیح وقت پرتدارک کیا جاسکے۔اُنہوں نے بالغوں میں خسرہ کے معاملات کی رپورٹنگ کے سلسلے میں افسران سے کہا کہ وہ اِس معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کریں تاکہ ضلع میں اِس بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے خسراہ۔ روبیلا بیماری سے بچاﺅ کے اَقدامات کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور اَفسران سے کہا کہ وہ تارگٹ گروپس کی نشاندہی کریں ، سروے کریں اور حکومت کی طرف سے مقررکردہ نتائج کے حصول کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھیں۔
اُنہوں نے اَفسران سے مزید کہا کہ وہ مہم کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے پُر عزم کوشش کریں یعنی خسرہ اور روبیلا دونوں بیماریوں کے لئے تیزی سے قوت مدافعت پیدا کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مہم کے دوران تمام بچوں کو ایم آر ویکسین لگائی جائے۔
اِس سے قبل ڈی آئی اور نے خسرہ اور روبیلا کے خاتمے کے پروگرام کے تحت ضلع میں موجودہ صورتحال او رحاصل کی گئی پیش رفت کے بارے میں ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی جائزہ پیش کیا۔
میٹنگ میں پروگرام آفیسر آئی سی دی ایس ، چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ ، اسسٹنٹ کمشنر پلاننگ ، ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ، ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن آفیسر، پانپور ، پلوامہ ، ترال اور راج پورہ بلاک کے میڈیکل اَفسران ، پلوامہ کے تمام میونسپلٹیوں کے اِی اوز ، ڈی اے سی ، ڈی ایم اِی او ، ڈی ایم ای او او روِی سی سی ایم بھی موجو دتھے۔
Comments are closed.