اونتی پورہ پولیس نے جسمانی طور پر معذور لوگوں میں وہیل چیئرز تقسیم کیں

سرینگر 12 فروری //

اونتی پورہ پولیس نے جموں و کشمیر پولیس کے سوک ایکشن پروگرام کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ میں جسمانی طور پر معذور لوگوں میں وہیل چیئرز تقسیم کیں۔

ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف – جے کے پی ایس نے ان میں 24 وہیل چیئرز تقسیم کیں۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے مستحقین کے ساتھ بات چیت کی۔

انہوں کہا کہ ان معزور افراد کا تعلق زیادہ تر معاشرے کے کمزور طبقات سے ہیں، انہیں یقین دلایا کہ ان کی زندگیوں کو آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے محکمہ پولیس سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی چیلنجز میں مبتلا افراد کا معاشرے کو خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں کشمیر پولیس کی طرف سے پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ میں کھیلوں کی طرف نوجوانوں کی طاقت کو فروغ دینے اور عام لوگوں کے درمیان پولیس کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے کچھ اور کھیلوں کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈی وائی ایس پی ڈار ڈی پی ایل اونتی پورہ، ایس ڈی پی او اونتی پورہ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے

Comments are closed.