شبانہ درجہ حرارت میں پھر کمی ، کل سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
سرینگر /08فروری / ٹی آئی نیوز
خشک موسمی صورتحال کے چلتے شبانہ درجہ حرارت میں پھر کمی درج ہوئی جس دوران سرینگر اور قاضی گنڈ میں رات کا درجہ حرارت صفر کی سطح سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات نے کل سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
قاضی میں پچھلی رات منفی 0.4 ° ڈگری کے مقابلے میں منفی 1.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.