ٹریفک بوتھ توڑنے اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ بد تمیزی ، تین ایس ایم سی ملازمین کیخلاف کیس درج
سرینگر /07فروری / ٹی آئی نیوز
پولیس نے سرینگر میں ٹریفک بوتھ کو توڑنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ بد تمیزی کے الزام میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے تین ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا، ”ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک ایس ایم سی ملازم ایچ ایس آر پی نہ ہونے پر چالان سے ناراض ہو کر واپس آیا اور دوسروں کے ساتھ ایک ٹریفک بوتھ توڑ دیا، بعد میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں پر حملہ کیا۔
اس سلسلے میں ایف آئی آر پولیس اسٹیشن شیر گڑھی میں درج کی گئی ہے۔
Comments are closed.