راجوری میں بارودی سرنگ ملنے کے بعد لوگوں کےلئے ایڈوائزری جاری

سرینگر/20 جنوری/سی این آئی//
راجوری میں بارودی سرنگ برآمدکرنے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے لوگوں کےلئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی انجان چیز کو ہاتھ نہ لگائیں اور کسی بھی مشکوک شئے کو دیکھتے ہی پولیس کو خبر کریں ۔
تفصیلات کے مطابق راجوری میںآئی ای ڈی برآمد ہونے کے معاملے میں سیکورٹی ایجنسیوں نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے لوگوں سے کہاہے کہ وہ کسی بھی انجان چیز کو نہ چھوئیں ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے اس ہفتے کے اوائل میں راجوری قصبے میں ایک آئی ای ڈی کی بازیابی کی تحقیقات شروع کی ہیں اور عام لوگوں کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں چوکس رہنے کو کہا ہے۔
سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ مختلف انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ٹیموں نے راجوری قصبہ کے کھیوڑہ علاقے میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا، جہاں سے منگل کی شام ایک آئی ای ڈی برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیاتھا۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مختلف پہلوو¿ں پر غور کیا جا رہا ہے۔
اس دوران ایڈیشنل ایس پی، راجوری، وویک شیکھر شرما نے کہاہم نے لوگوں کو خاص طور پر دکانداروںکو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک چیز کو دیکھنے کی صورت میں پولیس کنٹرول روم کو مطلع کریں۔انہوںنے لوگوں کےلئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مشکوک چیز کو خود نہ چھوئیں اور اگر کسی جگہ کوئی مشکوک چیز دیکھیں تو پولیس کو فوری طور پر مطلع کریں ۔

Comments are closed.