
محکمہ موسمیا ت کا نیا موسمی کلینڈر ، 22سے 24جنوری تک برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی
سرینگر/17 جنوری /ٹی آئی نیوز
محکمہ موسمیات نے نیا موسمی کلینڈر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تازہ مغربی ہوائیں 22جنوری سے جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے جس کے چلتے موسمی صورتحال میں تبدیلی آئے گی
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کہا کہ تازہ مغربی ہوائیں 22 سے 24 جنوری تک رہے گی جس دوران بارشیں اور برفباری ہونے کا امکان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 18 جنوری سے 22 تک موسم مجموعی طور پر فی الحال خشک رہے گا
Comments are closed.