راجوری میں جنگجو نظر آنے کے متعلق معلومات شائع کرنے سے اجتناب کریں/ پولیس بنام میڈیا

سرینگر/ 16جنوری جموں وکشمیر پولیس نے میڈیا برادری سے ضلع راجوری میں جنگجو نظر آنے کے متعلق معلومات شائع کرنے سے احتراز کرنے کی تاکید کی ہے۔راجوری پولیس نے اپنے ایک مواصلت میں کہا ہے کہ میڈیا کا ایک سیکشن ضلع راجوری میں جنگجوو¿ں کے نظر آنے کے بارے میں معلومات شائع کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی معلومات کو شیئر اور شائع کرنا ملی ٹنسی مخالف آپریشنز اور تحقیقات کے لئے ضرر رساں ہے۔
پولیس نے میڈیا برادری سے تاکید کی ہے کہ وہ ایسی حساس معلومات شائع کرنے سے اجتناب کریں۔بتادیں کہ راجوری کے ڈانگری گاو¿ں میں یکم جنوری کو مشتبہ جنگجوو¿ں کے حملے میں سات شہری از جان ہوگئے تھے۔
دریں اثنا راجوری کے مختلف دیہی علاقوں میں پیر کے روز بھی تلاشی آپریشن کا سلسلہ جاری رہا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد راجوری کے دو ر افتادہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پچھلے بارہ روز سے راجوری کے دیہی علاقوں میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے جبکہ مشتبہ افراد کو پولیس تھانوں پر طلب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ راجوری میں کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں چاک و چوبند ہیں۔

Comments are closed.