جموں/06جنوری
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 02نئے معاملے سامنے آئے ہیں جن کا تعلق صوبہ جموں سے ہےںاور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,434تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید03 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جن کا تعلق صوبہ جموں سے 01 اور صوبہ کشمیر سے 02 ہیں۔
کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,47,39,340تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,434 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں21( صوبہ جموں میں 02 اور صوبہ کشمیر میں 19 )معاملات سامنے آئے ہیں۔اَب تک 4,74,628اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,69,38,136ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 06جنوری2023ئکی شام تک2,64,58,702نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,79,434 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اَب تک68,76,133افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔21فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ32اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق68,71,268اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع جموں میں02 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔کٹھوعہ ،پونچھ ،اودھمپور،ڈوڈہ ،سانبہ ، کشتواڑ،راجوری ، رام بن اوررِیاسی اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
صوبہ کشمیر سے کسی بھی اَضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
Comments are closed.