صورتحال قابو میں ، کووڈ کے بڑھتے معاملات سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط کرنے کی ضرورت / ناظم صحت

سرینگر /26دسمبر /

ملک بھر میں کووڈ کے کیسوں میں اضافہ کے بیچ ناظم صحت کشمیر نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور لوگوں کو گھبرانے کی نہیں بس احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔ اسی دوران کووڈ سے متعلق تمام سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے آج یعنی منگل کو تمام اسپتالوں میں موک ڈرل کا انعقاد ہوگا ۔ سی این آئی کے مطابق ملک بھر میں کووڈ کے کیسوں میں ایک مرتبہ پھر چوتھے لہر پھیلانے کے خدشات کے پیش نظر ناظم صحت کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ صورتحال بالکل قابو میں ہے اور عوام کو اس معاملے میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جموں کشمیر میں محض چھ کیس فعال ہے اور محکمہ صحت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ ناظم صحت کشمیر نے مزید کہا کہ کووڈ کے پیش نظر وادی کشمیر کے تمام اسپتالوں میں ضروری سہولیات جن میں خاص طور پر آکسیجن کی دستیابی ، آئی سی یو اور دیگر سہولیات قابل ذکر ہے کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کیلئے آج یعنی منگل کو ایک مواک ڈرل کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ان تمام معاملات کے بارے میں جانکاری حاصل کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے جبکہ کہا کہ اس سے پہلے بھی کووڈ نے سر اٹھایا تھا اور اس کے خلاف موثر طریقہ کار سے نمٹا گیا وہیں اگر چوتھے لہر کا کوئی خدشہ ظاہر ہوتا ہے تو اس سے بھی اسی طرح سے نمٹا جائے گا ۔ ناظم صحت کشمیر نے عوام سے کہا ہے کہ وہ بالکل بھی نہ گھبرائے ہاں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے اور اس بیماری پر قابو پانے کیلئے محکمہ کا تمام عملہ متحرک ہے ۔ ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ کووڈ سے لڑنا ہے بلکہ ڈرنا نہیں ہے اور لوگ تعاون کریں تو اس وبائی بیماری کو ہمیشہ کیلئے جلد ہی ختم کیا جائے گا ۔

Comments are closed.