کولگام میں مختصر جھڑپ ، ایک جنگجو جاں بحق ، تلاشی آپریشن جاری
آلوسہ بانڈی پورہ میں کم شدتی دھماکہ ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیںہوا / پولیس
سرینگر /27اکتوبر
جنوبی ضلع کولگام کے کوثر ناگ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مختصر جھڑپ میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے ۔ ادھر بانڈی پورہ میں کم شدتی دھماکہ ہوا جس میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔
جنوبی ضلع کولگام کے کوثر ناگ علاقے میں فوج وفورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مختصر جھڑپ ہوئی ہے ۔ کشمیر پولیس زون نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ” کوثر ناگ کولگام علاقے میں مختصر شوٹ آوٹ میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے لکھا کہ مارے گئے ملی ٹنٹ کی شناخت کرنے کیلئے کارورائی جاری ہے ۔ ادھر بانڈی پورہ کے آلوسہ علاقے میں ایک کم شدتی دھماکہ ہوا ۔ پولیس کے مطابق آلوسہ بڈگام میں جمعرات کے بعد دوپہر اس وقت کم شدتی دھماکہ ہوا جب علاقے سے ایک فوجی گاڑی جا رہی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میںکوئی جانی یا مالی نقصان نہیںہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔
Comments are closed.