جموں کشمیر میں کووڈ کے03 نئے معاملات درج

جموں/26اکتوبر
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 03نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں03کشمیر صوبہ سے اور 0کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,273تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید03اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں02صوبہ کشمیر اور01کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,273معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے24صوبہ جموں میں09اور کشمیر صوبے میں15)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,74,464اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔

بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 03نئے معاملے درج کئے گئے ۔بارہمولہ ،بڈگام ، کولگام ،کپواڑہ ،پلوامہ ، اننت ناگ ،بانڈی پورہ،گاندربل اور شوپیان اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
صوبہ جموں آج کسی بھی اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔

Comments are closed.