راجباغ سرینگر میں جنگلی ریچھ اوراس کے بچے کی موجودگی ، پولیس نے لوگوں سے احتیاط برتتنے کی تاکید کی

سرینگر:11ستمبر

سرینگر کے راجباغ علاقے میں جنگلی ریچھ اور اس کے بچے کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس نے عوام سے تاکید کی کہ وہ تب تک گھروں میں ہی ریے جب تک ان کو پکڑا نہ جائے

سرینگر پولیس نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "راجباغ سرینگر میں وائلڈ ریچھ اور اس کے بچے کو دیکھا گیا، وائلڈ لائف محکمہ دونوں کو پکڑنے کیلئے مصروف عمل ہے”
پولیس نے مزید لکھا کہ عوام سے تاکید کی جا رہی ہے کہ وہ دونوں کو پکڑنے تک گھروں میں ہی رہنے کا ترجیح دیں

Comments are closed.