محبوبہ مفتی کی والدہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ای ڈی کے سامنے حاضر

سری نگر، 18 اگست : پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن نظیر بدھ کے روز منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں یہاں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) کے سامنے حاضر ہوئیں۔
اس موقع پر محبوبہ مفتی خود ان کے ہمراہ تھیں۔
قبل ازیں انہیں 14 جولائی کو سری نگر کے سول لائنز میں واقع ایجنسی کے دفتر پر طلب کیا گیا تھا۔
ای ڈی نے گلشن نظیر کو اب تک چار بار طلب کیا ہے اور پی ڈی پی ای ڈی کی اس کارروائی کو سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کرتی ہے۔
گلش نظیر کے خلاف منی لانڈرنگ کا یہ کیس محبوبہ مفتی کے ایک ساتھی کے گھر سے ای ڈی کی طرف سے مبینہ طور پر کم سے کم دو ڈائریاں ضبط کرنے کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ان ڈائریوں میں پی ڈی پی کی حکومت کے دوران وزیر اعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ میں سے قواعد کے خلاف مبینہ طور پر کچھ رقم ادا کرنے کی تفصیلات موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس رقم میں سے مبینہ طور پر کچھ لاکھ روپے گلشن نظیر اور کچھ دیگر لوگوں کے بینک کھاتوں میں جمع کئے گئے تھے۔
یو این آئی

Comments are closed.