عالمی وبائی وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 43لاکھ 35ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
ہندوستان کروناوائرس کے مثبت معاملے میں دوسرے اور اموات میں عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر
سرینگر/14اگست : عالمی وبائی وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 43لاکھ اور 35ہزار افراد ازجان ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس میں اب تک 20کروڑ 54لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جو دنیا کی کل آبادی کا 20فیصدی ہے ۔ کورونا سے متاثرہ افراد کے لحاظ سے ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد 20.54 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 43.35 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔پوری دنیا میں گزشتہ 28 دنوں میں جہاں 1.65 کروڑ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں،اس وبا کی وجہ سے 2.64 لاکھ لوگ مر چکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ 54 لاکھ 31 ہزار 038 جب کہ 43 لاکھ 35 ہزار 111 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر تیز ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.63 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.19 لاکھ سے زیادہ لوگ مر چکے ہیں۔کورونا سے متاثرہ افراد کے لحاظ سے ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40،120 نئے معاملوں کے سامنے ا?نے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 21 لاکھ 17 ہزار 826 ہو گئی ہے۔ اس دوران 42 ہزار 295 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وباسے صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 13 لاکھ 02 ہزار 345 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2760 سے کم ہو کر تین لاکھ 85 ہزار 227 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 585 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طورسے چار لاکھ 30 ہزار 254 ہو گئی ہے۔زبرازیل اب متاثرہ کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا انفیکشن کے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں اور اب تک 2.02 کروڑ سے زائد لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5.66 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل کورونا سے اموات کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔فرانس نے انفیکشن کے معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک یہاں کورونا وائرس سے 64.69 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1.12 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 64.47 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس انفیکشن کی وجہ سے 1.65 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 62.08 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 1،31،016 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.