بارشوں کے بعد پسیاں گرآئی؛ مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بند

سری نگر :٢،اگست: جموں و کشمیرمیں گزشتہ دنوں شدید بارشوں کے بعد مغل روڑ پر پسیاں گر آئی ہے جس کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق ضلع شوپیان اور پونچھ ،راجوری کو ملانے والی مغل روڑ کو پوشانہ میںپیر کو بڑے پیمانے پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کردیا گیا۔نمائندے نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارشوں کی وجہ پسیاں گر آئی ہیں۔ڈی ٹی آئی مغل روڈ قاسم چودھری نے بتایا کہ سڑک کے دونوں طرف ٹریفک روک دی گئی ہے۔ یہ سڑک 5 جولائی کو ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی تھی۔

Comments are closed.