سرینگر/24جون: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک دن کے وقفے کے بعد جمعرات کے روز ایک نئے ریکارڈ پر پہنچ گئیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 26 پیسے اور ڈیزل 7 پیسے مہنگا ہو گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک دن کے وقفے کے بعد جمعرات کے روز ایک نئے ریکارڈ پر پہنچ گئیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 26 پیسے اور ڈیزل 7 پیسے مہنگا ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول 104 روپے فی لیٹر اور چنئی میں 99 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے۔دہلی میں پٹرول کی قیمت 26 پیسے کے اضافے کے ساتھ 97.76 روپے اور ڈیزل کی قیمت 7 پیسے اضافے کے سے 88.30 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 3.53 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.15 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔ممبئی میں بھی پٹرول 26 پیسے اور ڈیزل سات پیسے مہنگا ہوگیا۔ آج سے یہاں ایک لیٹر پٹرول 103.89 روپے اورایک لیٹرڈیزل 95.79 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔چنئی میں پٹرول 23 پیسے مہنگا ہوکر 98.88 روپے اور ڈیزل چھ پیسے کے اضافے سے 92.89 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ کولکاتا میں پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں سات پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ وہاں پٹرول 97.63 روپے اور ڈیزل 91.15 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.