موسمی صورتحال دگرگوں، منگل کی صبح بھی ہوئی بارشیں ، سونہ مرگ کی پہاڑیوںپر ہلکی برفباری

شدید گرمی سے لوگوں کو ملی راحت ،اگلے چوبیس گھنٹوں میں تیز اور کہیں کہیں پر ہلکی بوندا باندی کی پیشگوئی

سرینگر/15جون: جموں کشمیر اور لداخ میں مون سون شروع ہونے کے ساتھ ساتھ ہی گزشتہ کئی روز سے وادی میںوقفے وقفے سے بوندا باندی جارہی جبکہ سونہ مرگ کی پہاڑیوں پر ہلکی برفباری ہوئی ۔ منگل کے روز بھی اعلیٰ الصبح قریب ڈھیڑگھنٹہ تک بارش رہی اور کچھ وقت تک دھوپ نکل آئی ۔ ادھر وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں میں کہیں کہیں پر تیز اور کہیں کہیں پر ہلکی بوندا باندی کی پیشن گئی کی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں سخت گرمیوں کے بعد گزشتہ چند روز سے موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی یہی صورتحال اگلے چند روز تک جاری رہ سکتی ہے تاہم شدید بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔موصوف ترجمان نے کہا کہ موجودہ موسمی صورتحال سے لوگوں کو گرمی کی شدت سے راحت نصیب ہوگی۔ انہوں نے باغ مالکان سے فی الوقت دوا پاشی کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارحکومت سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔وادی کشمیر کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ دریں اثنا وادی میں منگل کے روز بھی مطلع پر گہرے بادل چھائے رہے صبح کہیں کہیں درمیانی درجے کی بارشیں بھی ہوئیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات نے جموںکشمیر اور لداخ کیلئے 17سے 18دنوں پر مشتمل مون سون شروع ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد گزشتہ کئی روز سے وادی میں موسم کی دگرگوں صورتحال برقرار ہے ۔ محکمہ موسمیات نے مون سون کی وجہ سے موسم کی خرابی 30جون یا یکم جولائی تک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے ۔ ادھر گزشتہ شب سے وسطی ضلع گاندربل کے کنگن، گنڈ کلن گگن گیر سونہ مرگ، زوجیلا میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جو آج صبح تک جاری رہا۔ اس دوران موسلادھار بارشوں کے ساتھ ساتھ سونہ مرگ کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں سردی کی لہر دوڑ گئی اور شدید گرمی میں راحت کا احساس ہوگی۔

Comments are closed.