ملک میں کووڈ19کی تیسری لہر سر پر کھڑی ہے؛ بچوں کی حفاظت کے لئے حکومت کی نیند توڑنا ضروری/ راہل گاندھی
سرینگر/18مئی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی پیش گوئی کی جارہی ہے اور اس کے پیش نظر، وقت کے ساتھ بچوں کو اس وبا سے بچانے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی پیش گوئی کی جارہی ہے اور اس کے پیش نظر، وقت کے ساتھ بچوں کو اس وبا سے بچانے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔راہل گاندھی نے منگل کو کورونا سے نمٹنے کی حکومت کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بچوں کو وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے مودی سرکار کو نیند سے بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بروقت علاج کا پختہ انتظام کیا جا سکے۔انہوں نے ٹوئیٹ کیاآنے والے وقتوں میں بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔ پیشگی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بچوں کی خدمات اور حفاظتی ٹیکوں سے متعلق تدابیر کا اہتمام ہونا چاہئے۔ ہندوستان کے مستقبل کے لئے ، یہ ضروری ہے کہ موجودہ مودی ’سسٹم‘کو درست کرنے کے لئے نیند میں جھنجھورا جائے۔
Comments are closed.