پٹن میں غیر مقامی شخص کی لاش پُر اسرار طور پر برآمد؛ رام سے کے مقام پر لوڈ کیریر کھائی میں جاگرا ، ایک لقمہ اجل دو زخمی

سرینگر/18مئی: پٹن میں ایک غیر مقامی شخص کی لاش سڑک کے کنارے پُر اسرار طو رپر برآمدکرلی گئی ہے ۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر کیس درج کرلیا ہے ۔ ادھر رام بن میں رام سو کے قریب ایک لوڈ کیریر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ایک نواجوان لقمہ اجل اور دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع رام بن کے رام سو علاقے میں ایک سڑک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گذشتہ شام ایک لوڈ کیریئر مکرکوٹ۔نیل لنک روڑ پر سڑک سے لڑھک کر ایک کھائی میں جاگرا۔پولیس ذرائع کے مطابق اس حادثے میں لوڈ کیریئر کے ڈرائیور19سالہ شکیل احمد ولد عبد الرشید گجر ساکن پرنوٹ رام بن کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت نذیر احمد ولد عبد السبحان شیخ اور شبیر احمد ولد نظام لدین ساکنان نیل کے طور ہوئی ہے اور دونوں کی حالت مستحکم ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اندھیرا ہونے کی وجہ سے لوڈ کیریر صحیح سمت کا تعین نہیں کرسکا جس کی وجہ سے وہ لڑھک کر کھائی میں جاگرا۔ دریں اثناء شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں منگل کو ایک غیر مقامی شخص کی لاش سڑک کے کنارے بر آمد کی گئی۔ذرائع کے مطابق لاش کو دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کیا گیاجس کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا۔پولیس نے فارنسیک ٹیم کو طلب کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔پولیس لاش کی شناخت کیلئے بھی کوشاں ہے۔ادھر پولیس نے مہلوک کے ساتھیوں کا پتہ لگانے کا کام بھی شروع کیا ہے تاکہ موت کی وجوہات اور اس کے آبائی علاقے کا پتہ چل سکے ۔

Comments are closed.