جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی قہر سامانیوں جاری ؛ گزشتہ 39دنوں میں700افراد از جاں ، رواںماہ میں ابھی تک 376اموات

سرینگر/09مئی: کورونا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ جموں کشمیر میں اموات کی بڑھتی تعداد سے لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ یکم اپریل سے ابھی تک کورونا وائرس سے 700افراد کی جا ن گئی جس میں سے رواں ماہ میں ابھی تک 376اموات ریکارڈ کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہو گئی ہے ۔ جبکہ امسال اموات میں بھی کافی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ کورونا وائرس نے ابھی تک 2700سے زائد افراد کی جان لی ہے جس میں سے گزشتہ 39دنوں میں700افراد کی جانیں گئی ۔ اور رواں ماہ میں پہلے 9دنوں میں 376افراد کورونا وائرس میںمبتلا ہونے کے بعد ازجاں ہو گئے ہیں ۔ جموں کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مہلک وبائی بیماری سے 34مزید افراد کی جان گئی ۔ جس کے ساتھ ہی میلوکین کا ہندسہ 2700سے پار چلا گیا ، معلوم ہوا ہے کہ ان اموات میں 16جی ایم سی جموں جبکہ دو راجوری کے علاوہ 15اموات کشمیر کے اسپتالوں میںہوئے ۔ خیال رہے کہ امسال جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں کافی شدت آئی او ر یہ لہر بے قابو ہو گئی ہے ۔ امسال گزشتہ سال کے مقابلے میںمثبت معاملات میں کافی زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اموات نے بھی گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ ڈالا ، اگر چہ لاک ڈائون بھی سختی سے جاری ہے تاہم اس کے باوجو بھی کیسوں میں کافی اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور امسال ایک دن میں مثبت معاملات میں ریکارڈ 5ہزار کا ہندسہ بھی پا ر ہو گیا ۔

Comments are closed.