رام پورہ گنڈ پورہ بانڈی پورہ میں پولیس و فورسز کی مشترکہ کارروائی؛ لشکر طیبہ ٹی آر ایف کے دو بالائی ورکروں کوگرفتار کرنے کادعویٰ

سرینگر : پولیس وفورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران بانڈی پورہ کے مضافاتی علاقے میں دو بالائی ورکرو کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔اے پی آ ئی کے مطابق 14راشٹریہ رائفلز تین بٹالین سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران گنڈ پور رام پورہ علاقے میں ٹی آر ایف نامی ممنوعہ عسکری تنظیم کے دو بالائی ورکروں مشتاق احمدپرے ولدبشیراحمد ساکنہ گنڈ پورہ رام پورہ اور سجاد احمدصوفی ولد غلام احمدساکنہ صوفی گنڈ ترال کی گرفتاریاں عمل میں لاکر ان کے قبضے سے ممنوعہ دستاویزات برآمد کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار کئے گئے بالائی ورکروں نے اس بات کااعتراف کیاکہ وہ ٹی آر ایف کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ گنڈ پورہ رام پورمیںمشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران لشکرطیبہ اور ٹی آر ایف کے دوعسکرت پسندوں کوگرفتا رکرکے ان سے پوچھ تاچھ شروع کردی گئی مزیز گرفتاریو ںکوخارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا۔

Comments are closed.