14برس جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے والا جموں کاشہری واگہ اٹاری سرحدکے راستے اپنے گھرپہنچا

سرینگر /19اپریل/اے پی آئی: 14سال پاکستان کے جیل میں زندگی گزارنے کے بعد جموں کاشہری واپس اپنے گھر لوٹ آ یا۔اے پی آ ئی کے مطابق 14برسوں تک پاکستان کے کوٹ لکھپت جیل میں اپنی سزا کی مدت پوری کرنے والے جموں کے شہری دھرم سنگھ کو پاکستان نے رہاکردیا اور واگہ اٹاری سرحد پرسرحدی حفاظتی فورس کے حوالے کیا۔دھرم سنگھ نامی جموں کے شہری کو حدمتارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پرپاکستانی رینجر س نے 2006میں گرفتار کر لیاتھا اور مزکورہ شخص کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائرکیاگیا اور عدالت نے اس سے 14سال قیدبامشقت کی سزا کافیصلہ سنایا تھا اپنی مدت پوری کرنے کے بعد جمو ںکا شہری اپنے گھر لوٹ آ یاجب وہ 14برسوں کے بعد اپنے گھرلوٹا تو ان کے گھر والوں میں ہی نہیں بلکہ پورے علاقے میں خوشی کی لہردوڑی ۔

Comments are closed.