بھارت کے ساتھ ہرایک مسئلے پر بات چیت کے لئے تیار تاہم عرب امارات بھار ت کے ساتھ بات چیت کیلئے نہیں آ یاہوں /شاہ محمود قریشی
چائے کی پیالی میں اُبال آ سکتاہے کانفرنس کے اختتام پرملاقات کے امکانات /سیاسی تجزیہ کار
سرینگر : بھارت کے ساتھ ہر ایک مسئلے پر بات چیت کیلئے تیار ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے پاکستانی وزیرخارجہ نے کہاکہ وہ متحدہ عرب امارات بھارت کے ساتھ بات چیت کے غرض سے نہیں آ ئے ہے تاہم پاکستان با ت چیت سے انکار بھی نہیں کرتا ہے ۔بھارت جموں وکشمیر میں 5اگست سے پہلے کی صورتحال بحال کرے بات چیت شروع ہونے میں کوئی کباہت بھی نہیں تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت پاکستان وزراء خارجہ کے مابین چائے کی پیالی کے دوران کچھ نہ کچھ ضرور ہونے والا ہے جسکے لئے سرگرمیاں شدو مد سے جاری ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق بھارت پاکستان کے درمیان بات چیت کووقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محموود قریشی نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات بھارت کے ساتھ بات چیت کی غرض سے نہیں آئے ہے تاہم پاکستان بات چیت کے خلا ف نہیں ہے بلکہ اپنے پروسی ملک بھار ت کے ساتھ مسائل کی حل کے خاطر بات چیت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان کی سربراہی میں جب نئی حکومت کاوجود میں آ ئی تو اولین فہرست میں پاکستان کے وزیراعظم نے بھارت کو بات چیت کے لے مدعو کیاتاہم بھارت کی جانب سے کوئی معقول جواب نہیں ملا۔پاکستانی وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ ہرایک مسئلے پرکھلے ذہین اور اعتماد کے ساتھ بات چیت کرناچاہتے ہے اور بات چیت کے دوران کشمیرکامسئلہ ایجنڈے پرسر فہرست ہوناچاہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی حکومت جموں کشمیرمیں پانچ اگست 2019سے پہلے کی حالت دوبارہ بحال کرے بات چیت بھی ہوسکتی ہے ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم کھلے ذہین کولے کربھار ت کے ساتھ ہرایک معاملے پربات چیت کرنا چاہتے ہے۔ ادھرسیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق تین روزہ کانفرنس کے کے دوران چائے کی پیالی میں اُبال آسکتاہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت پاکستان کے وزراء خارجہ کے مابین چائے پر ملاقات ہوسکتی ہے اوراس سلسلے میں پچھلے 24گھنٹوں سے سرگرمیاں زور شور س سے جاری ہے قوی امکان ہے کہ دونوں وزراء خارجہ ملاقات کرینگے ۔
Comments are closed.