بجبہاڑہ میں دن دھاڑے مسلح جنگجو نمودار ؛ ٹیر ٹیوریل فوجی اہلکار پر نزدیک سے گولیاں چلا کر ابدی نیند سلا دیا
سرینگر/09اپریل: ؎جنوبی قصبہ بجبہاڑہ میں جمعہ کے بعد دوپہر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسلح بندوق برداروں نے ٹیرٹوریل آر می اہلکار پر نزدیک سے گولیاں چلائی اور اسکو ابدی نیند سلا دیا ۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میںلیکر اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی تاہم کسی کر گرفتار نہیںکیا گیا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض مواد بر آمد کر لیا گی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے بجبہاڑہ سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ زبیلی پورہ بجبہاڑہ علاقے میں اس وقت افر ا تفری کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم مسلح افراد نے ٹیریٹوریل فوجی اہلکار پر نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ زخمی اہلکار کو شدید زخمی حالات میں ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ علاج و معالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا تاہم ڈاکٹر وں نے اس کی حالت نازک دیکھ کر اسے مزید علاج و معالجہ کیلئے گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا ۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے میڈیکل سپر انٹیڈنٹ ڈاکٹر اقبال صوفی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شہری اسپتا ل میںزندگی کی جنگ ہا ر گیا ۔ مہلوک اہلکار کی شناخت محمد سلیم اکھون ولد غلام حسن اکھون ساکنہ بجبہاڑہ کے بطور ہوئی ۔ ادھر پولیس نے بھی ٹیر ٹیوریل فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوئوں نے فوجی اہلکار پر بجبہاڑہ میں گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ اگر چہ زخمی فوجی اہلکار کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میںلیا گیا اور مسلح جنگجوئوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میںکیس درج کر لیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments are closed.