بیرون ممالک و ریاستوں سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ
وادی کشمیر کے مشہور مغل باغات سمیت دوسرے ٹھنڈے علاقوں کا سیر کرنے میں مصروف
سرینگر/05اپریل: ہندوستان کی مختلف ریاستوںسے سیلانیوں کی ایک بڑی تعداد کشمیر کی طرف رواں دواں ہے اور وادی کشمیر کے مشہور مغل باغات سمیت دوسرے ٹھنڈے علاقوں کا سیر کرنے میں مصروف ہیں۔ گذشتہ کئی دنوں وادی کی طرف سیلانیوں کے آنے میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ اس وجہ سے بیشتر صحت افزا مقامات جن میں پہلگام، گلمرگ اور سونہ مرگ شامل ہیں میں سیاحوں کا بھاری رش دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ سرینگر شہر میں بھی سیاحوں کے غیر معمولی رش کے مدنظر بیشتر ہوٹل مکمل طور بُک ہیں۔ سینکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں کی تعداد میں باہر کے سیلانی کشمیر کی طرف آرہے ہیں۔ گزشتہ تین دونوں میں سیلانیوں کی ایک بڑی تعداد وارد کشمیر ہوچکی ہے اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر کے موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی اب کشمیر آنے والے سیلانیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ہوائی جہازوں میں بھی سیلانیوں کی ایک بڑی تعداد کشمیر آرہی ہے اور وہ یہاں آکر دلفریب مناظر کا لطف اُٹھا کر راحت محسوس کررہے ہیں۔ نمائندوں نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ معروف صحت افزا مقامات جن میں پہلگام، گلمرگ اور سونہ مرگ و دوسرے سیاحتی مقامات شامل ہیں میں گذشتہ دو چار دن سے باہر سے آنے والے سیلانیوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگیا ہے اور ان مقامات کے سارے ہوٹل اور گیسٹ ہاوس سیاحوں سے بھرے پڑے ہیں۔ ان نمائندوں نے بتایا کہ اب بھی باہر سے سیلانیوں کی بڑی تعداد کشمیر آہی ہے اور یہ سیاح کشمیر آکر راحت و سکون محسوس کررہے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سال سیاحوں کی ریکارڈ توڈتعداد کشمیر آنے کی امید کی جارہی ہے ۔جس کا اندازہ اس بات سے لگائے جا رہا ہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے جموں سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میںسیاحوں کو لیکر مختلف چھوٹی بڑی گاڑیاں کشمیر پہنچ رہی ہیں۔ وادی کے پہاڑی صحت افزا ء مقامات کے ساتھ ساتھ سرینگر شہر میں بھی سیلانیوں کی بڑی تعدادنظر آرہی ہے جبکہ بلیواڑ روڈ کے ساتھ ساتھ شہر کے دوسرے علاقوں کے ہوٹل اور گیسٹ ہاوس سیاحوں سے بھرے پڑے ہیں۔ ادھر چندن واڑی پہلگام میں سیاحو کی کافی تعداد برف پر موج مستی کرتی نظر آرہی ہے۔
Comments are closed.