خطے میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ناگزیر / قریشی

سرینگر /27مارچ/سی این آئی// خطے میں پائیدار امن کیلئے تنازع کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ناگزیر کی بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ سمیت عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے موثر کردار ادا کرے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اسلام آباد میں برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈ واجد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام یقینی بنانے کیلئے کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ناگزیر ہے۔پاکستانی وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے پاکستان اور یورپی ملکوں کے درمیان تجارت اور سیاست سمیت مختلف شعبوں میں کثیر جہتی ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پربھی زوردیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری کی بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وہ برطانیہ کے دارلامرا کے رکن لارڈ واجد خان سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقاتکی۔لارڈ واجدخان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں شاہ محمود قریشی کی کوششوں کو سراہااور اس سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔وزیرخارجہ نے کہاکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد کثیرالجہتی شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے۔انہوںنے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی اور سیاسی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔

Comments are closed.