سرینگر اور گاندربل پولیس کی کارووئیاں ؛ چھ قماربازوں کو گرفتارکیا، نقدی رقم برآمد

سرینگر/15مارچ: سرینگر اور گاندربل پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 06 قماربازوں کو گرفتار کیا۔ان کے قبضے سے نقدی رقم بر آمد کیا ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس پوسٹ شادی پورہ کو ایک مصدقہ اطلاع ملنے پرنارائن باغ علاقے میںقماربازی اڈے پر چھاپہ مار کر دو قماربازوں کو جن کی شناخت اشفاق احمد ڈار ولد گل ڈار لاٹھی اتھکھارو اور غلام رسول گلہ ولد غلام نبی گلہ ساکن نارائن باغ کو گرفتار کر کے داوپر لگائی نقدی رقم15500روپے اور تاش کے پتے بھی ضبط کرلی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیر نمبری 34/2021 پولیس اسٹیشن گاندربل میں درج کیا گیا ہے اوراس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔اس طرح سے سرینگر پولیس کو بھی قمار بازوں کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملی جس پر پولیس اسٹیشن شیر گھڑی نے علاقے میں قمار بازوں کے آڈے پر چھاپہ مار کر 04 قمار بازوں کو جن کی شناخت مشتاق آحمد شیخ ولد نور محمد شیخ ،ایجاز احمد خان ولدغلام محی الدین خان ،پرویز احمد پرے غلام احمد پرے ساکنان ہف چنار سرینگراورلطیف احمد ڈارولد غلام احمد ڈار ساکن آلوچی باغ سرینگرکوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے نقدی رقم 6340روپے اور تاش کے پتے بھی ضبط کرلی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیر نمبری11/2021 پولیس اسٹیشن شیر گھڑی میں درج کیا گیا ہے اوراس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔جو افراد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں ان کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ہونے والے جرائم سے متعلق معلومات مقامی پولیس کے ساتھ شیئر کریں۔

Comments are closed.