جموں کشمیر میں کورونا متاثرین میں 94نئے افراد کا اضافہ

اموات کا سلسلہ بھی دو دنوں سے تھم گیا ، شفایابی کا سلسلہ بھی جاری

سرینگر/15مارچ: جموں کشمیر میں بھی آئے روز کورونا متاثرین میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔سوموار کو 94افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد127734تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں 9جبکہ کشمیر سے85نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 77مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔ اسی دوران مسلسل دوسرے روز بھی کوئی موت واقع نہیںہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی جبکہ اموات کا سلسلہ بھی تھمنے لگا ہے ۔جموں کشمیر میںگزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا متاثرکسی بھی مریض کی موت نہیںہوئی ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کسی بھی مریض کی موت واقع ہوئی اور مہلوکین کی تعداد 1974پر ہی تھم گئی ۔ادھرجموں کشمیر میں گزشتہ دنوں سے جاری کورنا وائرس کے کیسوں میں کمی کے چلتے شفایابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 77نئے مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے ۔ ادھر سوموار کو 94افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد127734تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں 9جبکہ کشمیر سے85نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 77مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔

Comments are closed.