سرینگر/11مارچ: ہند پاک کے مابین اب جنگ کا وقت نہیں باہمی افہام و تفہیم کا وقت آگیا ہے کی بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ ہند پاک کے مابین تنائو کم ہوتا جا رہا ہے جو خوش آئند بات ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کو آکسفورڈ آسٹرا زینیکا کووڈ-19 ویکسین فراہم کئے جانے پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ نے کہا کہ بھارت میں تیار کردہ آکسفورڈ آسٹرا زینیکا کی کووڈ-19 ویکسین کی مفت خوراکیں پاکستان کو ملیں گی، جو بھارت کی انسانیت دوست پالیسی کی عکاس ہے، اور اب دونوں ممالک قریب آ رہے ہیں اور تناؤ کا احساس آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے جو ایک خوش ائندہ بات ہے۔ایک خبر رساں اداے کے ساتھ بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ ‘بھارت، ویکسین کے ذریعے ہر ملک کی مدد کر رہا ہے۔ یہ ایک انسان دوست چیز ہے۔ دونوں ممالک (بھارت – پاک) قریب آرہے ہیں اور تناؤ کا احساس آہستہ آہستہ کم ہوتا جارہا ہے۔ دونوں ممالک کو یہ احساس ہوچکا ہے کہ اگر ہم دوست بن کر رہے گے تو ہم دونوں ترقی کریں گے اور یہی بات ہر بھارتی یا پاکستان بھی چاہتا ہے۔کشمیر میں عسکریت پسندی کے بارے میں پوچھے جانے پر عبد اللہ نے کہا کہ ‘بیماری کا علاج اگر نہیں کیا جاتا تو وہ پھیل جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں ایک المیہ ہے جس کی وجہ سے ہمیں عسکریت پسندی کا سامنا ہے۔ اگر ہم اس دنیا کو بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں اکٹھا ہونا پڑے گا۔ اب جنگ کا وقت نہیں ہے۔ باہمی افہام و تفہیم کا وقت آگیا ہے۔ فاروق عبداللہ نے اس موقع پر میر تقی میر کا ایک شیر بھی کہا ’’ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا، اگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا‘‘۔’واضح رہے پاکستان کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے فراہم کردہ جانکاری کے مطابق پاکستان کو آکسفورڈ آسٹرا زینیکا کی کووڈ-19 ویکسین کی کل 16 ملین مفت خوراکیں ملیں گی، جو بھارت میں تیار کی گئیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.