مغل روڑ اور سرینگر لیہہ شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے کیلئے کام شدو مد سے جاری

دونوں شاہرائے پر ماہ اپریل کے پہلے ہفتے میں ٹریفک کیلئے بحال ہونے کا امکان

سرینگر/07مارچ:/ گزشتہ سال بھاری برفبا ری کے بند کئی ماہ تک بند پڑی سرینگر لہہ شاہراہ اورتاریخی مغل روڑ پر برف ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ شوپیان کو ضلع پونچھ سے ملانے والی مغل شاہراہ کو ماہ اپریل کے پہلے ہفتے میں ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بحال کیا جائے گا ۔سی این آئی کے مطابق مغل شاہراہ اور سرینگر لیہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے کھول دینے کا کام شدو مد سے جاری ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ سا ل ماہ دسمبر میں ہوئی بھاری برفبا ری کے نتیجے میں سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ کو سڑک کی آمد رفت کیلئے بند کیا گیا تھا جس کے بعد بیکن اہلکاروں نے شاہراہ کو ساف کرنے کیلئے کارروائی شروع کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشہ دنوں تاریخی مغل شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شدو مد سے جاری اور شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس بات کی امید کی جا رہی ہے کہ روا ں ماہ کے آخری ہفتے سے شاہراہ کو آمد رفت کیلئے بحال کیا جائے گا جبکہ سرینگر لہہ شاہراہ پر بھی کام شدو مد سے جاری ہے اور جلد ہی اس شاہراہ کو بھی آمد رفت کیلئے بحال کیا جائے گا ۔ ادھر موسم کی صورتحال میں بہتری آنے کے باوجود سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت ایک طرفہ جاری ہے جس دوران گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت دی گئی ۔تاہم مخالف سمت سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

Comments are closed.