کھیلو انڈیا سرمائی کھیل مقابلوں کی شہر آفاق گلمرگ میں آج سے شروعات ؛ مرکزی وزیر کرن رججو وارد کشمیر ، دیگر آفیسران کے ساتھ گلمرگ روانہ
سرینگر/25فروری: کھیلو انڈیا سرمائی کھیل مقابلوں کی شہر آفاق گلمرگ میں آج سے شروعات ہو رہی ہے جس کیلئے تمام تر انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے ۔ ادھر دوسرے مرحلے کا افتتاح کرنے کیلئے مرکزی وزیر کرن رججو جمعرات کو وادی وارد ہوئے ۔ سی این آئی کے مطابق شہر آفاق گلمرگ میں آج یعنی جمعہ سے سرمائی کھیل مقابلو ں ’’ کھیلو انڈیا ‘‘کے دوسرے مرحلے کی شروعات ہونے جاری ہے ۔ اس موقعہ پر جموں کشمیر انتظامیہ اور مرکزی سرکا ر کے کئی اعلیٰ افیسران کی آمد بھی متوقع ہے ۔ جبکہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی مرکزی وزیر کرن رججو ان کھیل مقابلوںکا افتتاح کریں گے جو جمعرات کو ہی وارد کشمیر ہوئے ۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزیر کرن رججو سرینگر ایئرپورٹ پہنچے جن کے ہمراہ کمشنر سیکرٹری محکمہ سیاحت و سپورٹس سرمد حفیظ کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔ جہاں سے وہ سیاحتی مقام گلمرگ کی طرف روانہ ہوئے۔ خیال رہے کہ ملک کے مختلف کھلاڑی ان کھیلوں میں شرکت کریں گے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے کھلاڑی پہنچے ہین جو گلمرگ میں سرمائی کھیلوں میں حصہ لیں گے۔واضح رہے ان کھیلوں کا آغاز ایک ایسے وقت میں یو رہا ہے جب ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شروعات ہونے جا رہی ہے۔ وہین کئی ریاستیں لاک ڈاون کرنے کے انتظامات کر رہی ہیں۔ کشمیر میں ان کھیلوں کی شروعات ایسے ہی دور میں ہو رہی ہے جو کہیں نہ کہیں خطرے کا با عث بن سکتا ہے ۔
Comments are closed.